نیشنل

گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت دینے کے کیس کا نیا موڑ _ کیس سے دستبردار راکھی سنگھ نے ذہنی طور پر پریشان رہنے کا کیا انکشاف ، آسان موت کی اجازت دینے صدر جمہوریہ کو لکھا خط

لکھنو _ 8 جون ( اردولیکس ڈیسک) وارانسی کی گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت دینے کے درخواست کرنے والی خواتین کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں شیولنگ کے پوجا کی اجازت دینے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کرنے والی 5 خواتین میں ایک خاتون نے اچانک اپنی درخواست واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے ساتھی درخواست گزاروں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے

 

5 خواتین نے گیانواپی مسجد میں شیولنگ کی پوجا کرنے کی اجازت دینے کے لیے عرضی دائر کی تھی۔ لیکن اس گروپ سے تعلق رکھنے والی درخواست گزار راکھی سنگھ نے اس کیس سے اپنی درخواست واپس لے لی۔

 

خاتون راکھی سنگھ نے صدر جمہوریہ ہند کو ایک خط بھی لکھا جس میں خواہش کی آسان موت کی اجازت دینے کی درخواست کی ۔ ایسا لگتا ہے کہ راکھی سنگھ نے گیان واپی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والی پانچ خواتین کے درمیان اختلافات کی وجہ سے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ تشدد برداشت نہیں کر پا رہی تھی اور ذہنی پریشانی کا شکار تھی، اس لیے وہ موت کی اجازت مانگ رہی ہے۔ لیکن اس  نے کہا کہ وہ یوتھنیشیا ( آسان موت) کے معاملے میں صدر کے جواب کا جمعہ تک انتظار کریں گی۔  اس کے بعد وہ خود فیصلہ کریں گی۔

 

صدر کو لکھے گئے خط میں خاتون نے کہا کہ ساتھی درخواست گزار اسے ہراساں کر رہے ہیں۔ راکھی سنگھ جتیندر سنگھ ویسن کی رشتہ دار ہیں جنہوں نے گناواپی مسجد کیس میں ہندوؤں کی جانب سے درخواست دائر کی تھی۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان کیس سے دستبردار ہو رہا ہے۔ ویسن نے کہا کہ ان کی بیوی کرن سنگھ اور بہو راکھی سنگھ بھی گیانواپی سے متعلق مقدمات سے آزاد ہونا چاہتی ہیں۔ وشو ویدک سناتن سنگم کے سربراہ ویسن نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔

 

انہوں نے کہا کہ گیانواپی کے خلاف مقدمہ درج کرنا ایک بڑی غلطی ہے اور انہیں ہندو درخواست گزاروں کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کی طرف سے ہراساں کرنے کا سامنا ہے۔

 

راکھی سنگھ اور چار دیگر خواتین درخواست گزاروں نے اگست 2021 میں گیانواپی مسجد میں ہندو مورتیوں کی پوجا کرنے کی اجازت کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ درخواست گزاروں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندو خواتین کو سال میں ایک بار گیانواپی کمپلیکس میں پوجا کرنے کی اجازت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button