حیدرآباد میں 103 سال کے بزرگ نے لیا کورونا کا ٹیکہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک بزرگ نے کورونا ویکسین لی ان کی عمر103 سال ہے۔ چینئی سے تعلق رکھنے والے رام چندرشاستری جو اس وقت حیدرآباد میں مقیم ہیں نے خانگی ہاسپٹل میں ٹیکہ لیا۔ ان کی تاریخ پیدائش 15 جون 1981 ہے۔ بزرگ شہرکے فرزند کے وی شرما نے کہا کہ ان کے والد کا فیصلہ خاندان کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہاسپٹل کے عملہ نے گھرپہنچ کر ان کے والد کو ویکسین دی ہے۔ انھوں نے پہلا ٹیکہ لیا ہے۔ وہ روزانہ پابندی سے اخبارات کا مطالعہ کرتے ہیں اوروہ کورونا کی شدت سے واقف ہیں۔