حیدرآباد میں پولیس کی اسکارٹ گاڑی کوآگ لگ گئی

حیدرآباد میں چلتی کار میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔شہر کے خیریت آباد جنکشن کے قریب آج  صبح پیش آئے اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس خیریت آباد جنکشن کے قریب  پولیس کی اسکارٹ گاڑی   میں اچانک آگ لگ گئی۔اس واقعہ پر چوکس ڈرائیور نے فوری کار کو روک دیا اور کار میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔اس واقعہ کے سبب کچھ دیر کے لئے اس روٹ پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔وہاں سے گذرنے والوں نے اس بات کی اطلاع فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم تب تک یہ کار جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی تھی