انٹر نیشنل

ثانیہ مرزا عمرہ کیلئے سعودی عرب میں، عبابہ میں فرزند اور ارکان خاندان کے ساتھ تصاویرشیئرکیں

نئی دہلی: ہندوستانی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے فرزند اورارکان خاندان کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کیلئے سعودی عرب میں ہیں۔ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں عبایا پہنے اپنے فرزند اذہان مرزا کے ساتھ مدینہ منورہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر والد عمران مرزا، والدہ نسیمہ مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسدالدین کی بھی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ رمضان سے قبل سعودی عرب کا سفر کیا ہے اور وہ اس وقت مقدس شہر مدینہ میں موجود ہیں۔ وہ جلد ہی عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ جائیں گی۔ واضح رہے اس سے قبل 2018 میں بھی ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔ اس وقت ان کے ساتھ شوہرنظرنہیں آئےجس پر لوگ سوشل میڈیا پرطرح طرح کے سوالات کررہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button