اترپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ _ 17 مسافر ہلاک

لکھنو_ اترپردیش میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں 17  مسافر ہلاک ہوگئے ۔ کانپور شہر کے قریب اسکینڈی  علاقے میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار بس  ایک بڑی ٹرک   سے ٹکرا گئی اور کھائی میں الٹ گئی۔ اس حادثے میں 17 مسافر موقع پر ہی فوت ہوگئے اور 6 دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو لالہ لاجپت رائے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانپور میں سڑک حادثے میں 17 افراد کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہےاور مرنے والے ہر فرد کے خاندان کو 2 لاکھ روپے ایکس گریشاء، زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے کا اعلان کیا ہے