وقارآباد ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ _ ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

وقارآباد _ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور شخص زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پوڈور منڈل کے منے گوڈہ  میں دھارانی کاٹن مل کے قریب کوالیس  گاڑی کا ایکسل توٹ گیا گاڑی سامنے سے آنے والی ایک اور کار سے ٹکرا گئی ۔ اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے ماں باپ اور بیٹے، مالیکارجن ریڈی ، راجیہ لکشمی اور دیوانشوریڈی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ایک اور شدید زخمی ہوا اور اسے اسپتال منتقل کردیا  گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی اقدامات کئے۔ ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔