عادل آباد ضلع میں سڑک حادثہ _ تین افراد ہلاک

عادل آباد _ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔عادل آباد ضلع کے منورگاوں کے قریب ایک تیز رفتار وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ مہلوکین کی شناخت وین کے ڈرائیور 30سالہ ایس کے خواجہ ولی،34سالہ کلینررامانجنیلو کے طورپر کی گئی ہے جو اے پی کے ضلع اننت پور کے دھرمارم کے رہنے والے ہیں جبکہ 37سالہ ناگیش انکولی گاوں کا یومیہ مزدور ہے۔وین نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں خواجہ، رامانجینلو اور ناگیش موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ناگیش،ٹریکٹر چلارہا تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے رمس منتقل کردیاگیا