جرائم و حادثات

سالگرہ کا کیک لے کر واپس ہونے والے تین نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک

چیوڑلہ _ سالگرہ کا کیک لانے کے لئے گھر سے روآنہ ہونے والا نوجوان اپنے دو دوستوں کے ساتھ سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ رنگاریڈی ضلع کے چیوڑلہ کے پاس جمعہ کی رات 8 بجے کے بعد پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق چیوڑلہ منڈل دیونی گاوں کا رہنے والا 18 سالہ جے وردھن کی آج سالگرہ تھی اس نے آج اپنے دوستوں کو بھی سالگرہ کی دعوت دی تھی سالگرہ کا کیک لانے کے لئے اس نے اپنے دو دوستوں ، وشنو (18) اور وراپرساد (15) کے ساتھ پیشن گاڑی  پر چیوڑلہ روآنہ ہوا ۔ کیک لے کر یہ تینوں واپس ہورہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر دے دی۔جس کے نتیجے میں یہ تینوں برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ اس حادثہ کے بعد گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button