جرائم و حادثات

کنویں میں گرنے والی لڑکی کو بچانے 30 افراد کنویں گر پڑے _ 4 ہلاک

بھوپال _ مدھیہ پردیش کے ودیشہ ضلع میں  ایک لڑکی  کو بچانے کے لئے  30 ​​افراد کنویں میں گر گئے۔ اس  سانحہ میں 4افراد ہلاک اور 19 کو بچایا گیا ۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات گنج باسوڈا گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق

گذشتہ رات نو بجے کے قریب گنج بسوڈا گاوں میں ایک لڑکی اتفاقی طور پر کنویں میں گر گئی۔ اس کنویں میں ، جو 50 فٹ گہرا ہے ، میں 20 فٹ تک پانی ہے۔ لڑکی کے گرنے کی اطلاع ملنے پر ،مقامی افراد کنویں میں اتر گئے اور اسے بچانے کی کوشش کی۔ اور کئی افراد کنویں کی دیوار کے پاس کھڑے ہوکر اس کا نظارہ دیکھ رہے تھے ۔ اس دوران کنواں کی دیوار ایک دم گر گئی۔ اس کے ساتھ ہی وہ سب کنویں میں گر گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کام انجام دی۔ اسی دوران ، امدادی کارروائیوں میں شامل ایک ٹریکٹر بھی کنویں میں  پھسل کر گر پڑی  اور کنواں کا ایک حصہ منہدم ہوگیا  ۔ اس میں پولیس کے چار اہلکار شامل تھے۔ مجموعی طور پر 30 سے ​​زیادہ افراد کنویں میں گرنے کی اطلاع ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکار میدان میں داخل ہوئے اور امدادی کاروائی انجام دی ۔ جمعہ کی صبح تک دستیاب معلومات کے مطابق .. 19 افراد کو کنویں سے بچایا گیا اور اسپتال منتقل کیا گیا۔ چار افراد کی نعشیں  ملی ہیں۔ بقیہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

 

چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے حادثے پر صدمے کا اظہار کیا۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 50،000 روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ چیف منسٹر نے ٹویٹر پر کہا کہ جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button