جرائم و حادثات

دلہن کو منڈپ کے مقام پر لے جانے کے دوران حادثہ _ 4 باراتی ہلاک

حیدرآباد_ آندھراپردیش میں شادی کی تقریب انجام دینے کے لئے
دلہن کو منڈپ کے مقام پر لے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں چار باراتی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پرکاشم ضلع کے کالوجوالاپاڈو قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ تیز رفتار  بولیرو گاڑی سے نیچے گر جانے کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ دیگر کئی  زخمی ہوئے۔ بولیرو گاڑی کا ڈور صحیح طور پر بند نہیں ہورہا تھا اور تیز رفتاری حادثہ کی وجہ بتائی جاتی ہے دو افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔دو دیگر ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کی شناخت کنکم کارتک ، انیل ، بوگا  سبا راؤ اور سرینو کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہن کو شادی کی تقریب کے لیے تریپورانتھکم منڈل کے سومپلی سے پوڈلی اککاچروو لے جایا جا رہا تھا ۔ دلہن گاڑی کے سامنے کے حصہ میں بیٹھی تھی جس کی وجہ سے وہ حادثہ سے محفوظ رھ گئی ۔یہ شادی آج 11 بجے ہونے والی تھی لیکن شادی سے چند گھنٹے قبل حادثہ کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں غم کی لہر پیدا ہوگئی۔زخمیوں کو مارکاپورم سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفصیلات معلوم کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button