جرائم و حادثات

بنگلور میں خوفناک سڑک حادثہ _ تاملناڈو کے رکن اسمبلی کے خاندان کے 7 افراد ہلاک

بنگلور _ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں تاملناڈو کے ایک رکن اسمبلی وائی پرکاش کمار کے خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ منگل کی اولین ساعتوں میں بنگلور کے کورمنگلا علاقے میں پیش آیا۔رکن اسمبلی کے ارکان خاندان جس کار میں سوار تھے وہ تیز رفتار کار ایک برقی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے بعد کار کو آگ لگ گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ۔ حادثہ میں رکن اسمبلی پرکاش کے بیٹے کروناساگر اور بہو بندو سمیت سات افراد ہلاک ہوئے۔ چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک  کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔۔رکن اسمبلی وائی پرکاش کمار تمل ناڈو کے ہوسور اسمبلی حلقہ سے ڈی ایم کے کی نمائندگی کرتے ہیں میں۔ پولیس حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button