کریم نگر ضلع میں کار باولی میں گر گئی

کریم نگر _ کریم نگر ضلع میں ایک تیز رفتار کار، باولی میں گر گئی۔تفصیلات کے مطابق کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار کریم نگر ضلع کے چناملکانور گاوں کی ایک باولی میں گرگئی۔مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے کار کو باولی سے نکالنے کا کام شروع کردیا۔کار میں حادثہ کے وقت پانچ افراد سوار تھے۔یہ کار کریم نگر سے حسن آباد کی طرف جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔