نظام کلب میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ _ فرنیچر اور دیگر سامان خاکستر

حیدرآباد _ حیدرآباد کے نظام کلب میں اتوار کی صبح بھیانک آگ  لگنے کا واقعہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے یہ حادثہ نظام کلب کی دوسری منزل پر واقع آفس میں پیش آیا۔صبح کے اوقات میں کلب میں کوئی بھی ممبر نہیں تھے جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔فائر انجن کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔آفس میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔