خوفناک سڑک حادثہ میں خاتون اے ایس آئی ہلاک

حیدرآباد _ تلنگانہ میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں خاتون اے ایس آئی ہلاک ہوگئی ۔اس حادثہ میں خاتون کی لڑکی زخمی ہوگئی۔یہ حادثہ پداپلی کے کمان چوراہے پر پیش آیا۔جہاں ایک تیز رفتار لاری نے اسکوٹی پر ڈیوٹی کے لئے جانے والی خاتون اے ایس آئی بھاگیہ لکشمی کو  روند ڈالا۔اس حادثے میں  خاتون کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا اور حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ سڑک پر خاتون کے اعضاء باہر نکل آئے۔خاتون کمان پور پولیس اسٹیشن میں اے ایس آئی کی خدمات انجام دے رہی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔