ریلوے پولیس جوان کی بہادری _ ٹرین کے نیچے گرنے والی خاتون کو بچا لیا

تروپتی _ آندھراپردیش کے تروپتی میں ریلوے پولیس بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک  خاتون کو ٹرین کے نیچے گرنے سے بچایا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھرومالا ایکسپریس ٹرین چہارشنبہ کی صبح 4.30 بجے تروپتی ریلوے اسٹیشن سے نکل رہی تھی ۔ اسی دوران ایک خاتون چلتی ٹرین سے اتر گئی۔ اس دوران خاتون اپنا توازن کھو کر ٹرین کے نیچے پھسل گئی۔ وہاں ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس جوانوں ستیش نے اسے ٹرین کے نیچے گرنے سے بچایا جس سے اس خاتون کی جان بچ گئی۔ یہ مناظر ریلوے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ  ہوگئے ۔ اس خاتون کو بچانے والے ستیش کو ہر گوشے سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے