تلنگانہ کے وزیر فینانس ہریش راؤ حادثہ میں بال بال بچ گئے

سدی پیٹ: تلنگانہ کے وزیرہریش راو آج ایک سڑک حادثہ میں محفوظ رہ گئے۔ سدی پیٹ سے حیدرآباد جانے کے دوران ان کی گاڑیوں کے قافلہ کے سامنے جنگلی خنزیرآگیا جس کے نتیجہ میں قافلہ میں شامل سامنے کی گاڑی کےڈرائیورنے اچانک بریک لگادئیے جس کے ساتھ ہی پیچھے کی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ان گاڑیوں میں وہ گاڑی بھی شامل ہے جس میں ہریش راوسوارتھے۔ حادثہ کے بعد وہ دوسری گاڑی میں حیدرآباد کے کیلئے روانہ ہوگئے۔ ان کی گاڑی کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچا۔ یہ حادثہ کونڈہ پاکا منڈل کے بندارم درگاہ کمان کے پاس آج پیش آیا۔