تلنگانہ آر ٹی سی بس کو آگ لگ گئی _ مسافرین محفوظ

حیدرآباد _ تلنگانہ آر ٹی سی بس  کو اچانک آگ لگ گئی تاہم ڈرائیور کی حاضر دماغی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔یہ حادثہ اسٹیشن گھن پور  میں پیش آیا ۔ آر ٹی سی خی سوپر لگژری بس ہنمکنڈا سے حیدرآباد جارہی تھی کہ اسٹیشن گھن پور  پر  اچانک اسے آگ لگ گئی۔ الرٹ ڈرائیور نے بس کو سڑک کے کنارے روک لیا اور مسافروں کو نیچے اتار دیا۔ جس کے بعد لمحوں میں بس مکمل طور پر جل گئ ۔  حادثے کے وقت بس میں 30 مسافر سوار تھے۔ یہ حادثہ جمعہ کی سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا۔ فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ بجھا دی۔ آر ٹی سی حکام نے بتایا کہ حادثہ انجن میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ اسٹیشن  گھن پور کے ایم ایل اے راجیا نے موقع پر پہنچ کر اس کا معائنہ کیا۔ متاثرین کی ہمت افزائی کی۔حادثے سے بحفاظت نکلتے ہی تمام مسافروں نے سکون کی  سانس لی