نیشنل

نکاح کے صرف 2 گھنٹوں بعد ہی دلہے نے دے دی دلہن کو طلاق

نئی دہلی: ریاست اترپردیش آگرہ کے تاج گنج میں واقع ایک شادی خانہ میں جمعرات کو دو بہنوں کی شادی ہوئی ایک کی وداعی ہوگئی جبکہ دوسری بہن کوگاڑی اور زیورات کا مطالبہ کرتے ہوئے شادی کے دو گھنٹے بعد طلاق دے دی گئی۔لڑکی والوں نے دلہے والوں کے ہاتھ جوڑے مگر سسرال والے نہ مانے۔ دولہا تین بار طلاق کہہ کر وہاں سے چلا گیا۔پولیس نے اس معاملے میں دولہے سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منٹولہ کے علاقے دھولیکھر کے رہنے والے کامران وارثی نے بتایا کہ فتح آباد روڈ پر واقع پریانشو گارڈن میں ان کی دو بہنوں گوری اور ڈولی کی شادی مقرر تھی۔ گھریلو سامان، زیورات، نقدی وغیرہ ملا کر بہنوں کی شادی پر تقریباً 30 لاکھ روپے خرچ کئےگئے۔ گوری کا نکاح پہلے پڑھایا گیا وہ اپنے دلہے اور سسرال والوں کےساتھ چلی گئی۔اس کے بعد ڈولی کی شادی آصف نامی نوجوان سے ہوئی بس وداعی ہونی باقی تھی۔

الزام عائد کیا گیا ہے کہ دولہے کے گھر والوں نے گاڑی کا مطالبہ کیا۔ دلہن کے گھر والوں نے منتیں کیں لیکن سسرال والے نہیں مانے، دلہن کے گھر والوں کے سمجھانے کے بعد بھی وہ وداعی کیلئے تیار نہیں تھے۔

دولہا آصف اپنے چند رشتہ داروں کے ساتھ ٹھہرا ہوا تھا۔ بعد ازاں اس نے سب کے سامنے اپنی دلہن کو تین بار طلاق کہہ کر وہاں سے روانہ ہوگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button