جرائم و حادثات

مہاراشٹر کی تاویرا گاڑی، تلنگانہ کے عادل آباد میں حادثہ کا شکار _ 2 ہلاک

عادل آباد _ مہاراشٹر کی تاویرا گاڑی تلنگانہ کے  ضلع عادل آباد میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے جن میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مہاراشٹر کے ناگپور سے حیدرآباد آنے والی  بولیرو گاڑی بے قابو ہو کر  ڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں دو ہلاک اور  14 زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ ایچوڑہ منڈل  کے اسلام نگر کے مضافات میں پیش آیا۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو علاج کے لئے  عادل آباد رمس ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے چار کو حالت تشویشناک ہونے کے سبب بہتر علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے زخمیوں کی شناخت چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے طور پر کی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ تیز رفتار حادثے کا سبب ہے۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button