جرائم و حادثات

شادی شدہ خاتون اورلڑکے کا قتل _ دونوں کا عادل آباد سے تعلق _ نعشیں کھیتوں سے دستیاب

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے گوڈی ہتنور منڈل گرکم پیٹ کے مضافاتی علاقے میں اتوار کو گاؤں کےایک کھیت میں شادی شدہ خاتون اورلڑکے کی نعشوں کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ ان دونوں کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر نعشوں کا معائنہ کیا۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ادے کمار ریڈی بھی وہاں پہنچ گئے۔بتایا جا رہا ہے کہ ان دونوں کا قتل دو روز قبل یعنی جمعہ کے دن کردیا گیا، لڑکا اپنے بھائی کی موٹر سائیکل لے کر گیا تھا۔

 

پولیس نے مہلوکین کی شناخت ایم ڈی رحمن ساکن بھکتاپور اور خاتون کی شناخت اشونی کی حیثیت سے کی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون شادی شدہ بتائی گئی ہے اور اس کی اپنے شوہرسے علاحدگی ہوگئی اوروہ دو بچوں کی ماں بتائی گئی ہے۔ اس کا تعلق عادل آباد کے محلہ کے۔ آر کے کالونی سے بتایا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے تفتیش کی جارہی ہے کہ یہ قتل کس نے کیا ہے۔مکمل تفصیلات معلوم ہونا باقی ہے۔پوسٹ مارٹم کے لئے عادل آباد رمس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button