منچریال ضلع میں دو نوجوان کی پانی میں گرنے سے موت

منچریال _ تلنگانہ کے منچریال ضلع کے میڈارام ٹاون شپ میں دونوجوان گہرے گڑھے میں گر کرہلاک ہوگئے۔ گذشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا۔ان کی نعشیں  پانی کے باہر آئیں جس کے بعد یہ معاملہ جمعرات کو سامنے  آیا۔پولیس نے بتایاکہ انٹرمیڈیٹ سال دوم میں زیرتعلیم 18سالہ اے واسو اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم ترک کرنے والے ستیش چہارشنبہ کی دوپہر گھروں سے نکلے۔ان کے والدین نے ان کی کافی تلاش کی تاہم شام تک وہ نہیں ملے۔ملیا نامی کسان نے ان کی نعشوں کو دیکھا۔اس نے مقامی افراد کو اس بات کی اطلاع دی۔ جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس نے نعشوں کو باہر نکالا۔