تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کی 15 اکتوبر سے بس یاترا _ راہول گاندھی تین دن حصہ لیں گے

حیدرآباد _ 8 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی کی جانب سے 15 اکتوبر سے بس یاترا شروع کی جانے والی ہے اس بس یاترا میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی تین تک دن حصہ لیں گے۔

. کانگریس ذرائع کے مطابق راہول گاندھی شمالی تلنگانہ میں  سفر میں شرکت کریں گے۔ راہول گاندھی اس مہینے کی 19، 20 اور 21 تاریخ کو تین دن بس یاترا میں حصہ لیں گے۔ دو تین روز میں الیکشن شیڈول آنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ راہول گاندھی بس یاترا کے ذریعے تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ اس کے علاوہ  سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کو  بھی بس یاترا میں حصہ لینے کی کوشش کریں گے۔

 

بس یاترا کے ذریعہ ریاست بھر کے تمام اضلاع کا احاطہ کرنے کے لیے تلنگانہ کانگریس روٹ میپ تیار کر رہی ہے۔ بس یاترا کے دوران کئی مقامات پر کارنر میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button