جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں بنگلور کے مسلم خاندان کے چار افراد پانی میں غرق

یوسف علی خان کی رپورٹ

 

کڑپہ _ آندھراپردیش کے ایک آبی پراجیکٹ میں بنگلور سے تعلق رکھنے والے مسلم خاندان کے چار افراد پانی میں غرق ہوگئے۔جن میں تین کمسن بچے بھی شامل ہیں یہ تمام اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تفریح کے لیے پراجیکٹ کے پاس آئے تھے تفصیلات کے مطابق بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے 10 افراد آندھراپردیش کے چتور ضلع کے والمیکی پورم میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے آئے تھے ان کی آمد پر چتور کے رشتہ داروں نے انہیں تفریح کے لیے کڑپہ ضلع کے  گلیوڈو منڈل کے ویلی گالو پروجیکٹ کے پاس لے گئے۔مجموعی طور پر دونوں خاندانوں کے 20 افراد تفریح کے لئے آئے تھے اس دوران کمسن تین  بچے تیراکی کے دوران پانی میں غرق ہوگئے انھیں بچانے کے دوران ایک نوجوان شخص بھی پانی میں غرق ہوگیا۔پانی میں غرق ہونے والوں کی شناخت  تاج محمد (40) ، محمد حمزہ (12) ، عثمان خانم (11) اور محمد حفیظ (10)  شامل ہیں ان تمام کا تعلق بنگلور سے ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کی تلاش کی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button