این آر آئی

سعودی یوم تاسیس پر 22 فروری کو تنخواہ سمیت چھٹی

ریاض ۔ کے این واصف

سال گزشتہ کی طرح امسال بھی سعودی حکومت نے یوم تاسیس پرعام تعطیل کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ سرکاری و پرائیویٹ اور بغیر منافع والے سیکٹرز کے ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی ملے گی۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری اداروں کے ملازمین اس سال یوم تاسیس پر دو دن چھٹی کریں گے۔

بدھ 22 فروری کو یوم تاسیس کی چھٹی ہوگی۔ سرکاری ملازمین جمعرات کو بھی چھٹی منائیں گے۔سول سروس قانون کی دفعہ 128کے تحت اگر دو چھٹیوں کے درمیان ایک ورکنگ ڈے آئے تو ایسی صورت میں ورکنگ ڈے بھی چھٹی شمار کیا جاتا ہے۔اس طرح سعودی عرب کے تمام سرکاری ملازمین چار دن کی مسلسل چھٹی کریں گے۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ برس شاہی فرمان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پہلی سعودی ریاست کی تاسیس کی یاد میں ہر سال 22 فروری کو یوم تاسیس پر سرکاری تعطیل ہوگی۔یاد رہے کہ فروری 1727 کو امام محمد بن سعود نے پہلی سعودی ریاست قائم کی تھی۔

واضح رہے کہ پچھلے سال یوم تاسیس پر عوام مین زبردست جوش و خروش دیکھا گیا تھا۔ مملکت بھر مین قومی پرچم، بیانرز اور روشنیوں سے عمارتوں اور سڑکوں کو سجایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button