جرائم و حادثات

شادی میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران حادثہ _ بس میں سوار 30 افراد زخمی _ کریم نگر ضلع میں حادثہ

کریم نگر _ کریم نگر ضلع میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 30افراد زخمی ہوگئے جن میں 6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یہ حادثہ اتوار کی رات تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے تماپور کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ بس،لاری سے ٹکراگئی۔تفصیلات کے مطابق شہر حیدرآباد کے بالانگر کے نوجوان کی شادی کریم نگرضلع کے چپہ ڈنڈی منڈل کے ویدوروگٹہ کی رہنے والی لڑکی سے انجام پائی۔اتوار کو لڑکی والوں کے گھر پر ایک دعوت کا اہتمام کیاگیا جس میں لڑکے کے تقریبا50رشتہ داروں نے شرکت کی۔یہ افراد حیدرآباد کے کوکٹ پلی بس ڈپو کی بس کے ذریعہ تقریب میں شریک ہوئے۔اس تقریب کے بعد حیدرآباد واپسی کے دوران،بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس لاری سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں دلہے کے تقریبا 30رشتہ دار زخمی ہوگئے۔ان میں 6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے یہ بات بتائی۔زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button