جرائم و حادثات

کورٹلہ کے آنند شاپنگ مال میں بھیانک آگ _ سارا سامان جل کر راکھ

کورٹلہ _ جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں واقع مشہور آنند شاپنگ مال میں بھیانک آگ لگ گئی۔اس واقعہ میں شاپنگ مال میں موجود کپڑے جل کر راکھ ہوگئے۔مقامی افراد کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ منگل کی رات تین بجے شروع ہوا ۔ چہارشنبہ کی صبح تک شاپنگ مال میں آگ وقفہ وقفہ سے بھڑک رہی تھی کورٹلہ اور اطراف کے فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔اس واقعہ میں بھاری نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے آگ لگنے کی وجہ فوری معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button