حیدرآباد کے ایل بی نگر میں اسکراپ کے گودام میں بھیانک آگ

حیدرآباد کے ایل بی نگر علاقہ کے ایک اسکراپ کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں کل شب یہ واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں گودام میں رکھا پلاسٹک کا سامان جل کر مکمل طورپر خاکسترہوگیا۔اس کے ساتھ ساتھ ایک بس اور دو آٹوز کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے شعلے بلند نظرآرہے تھے۔اس واقعہ میں 50لاکھ روپئے کے مالی نقصان کا اندازہ لگایاجارہا ہے تاہم کسی کے جھلنسے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابوپایا۔