حیدرآباد کے کیمیکل فیکٹری میں بھیانک آگ_ تین ورکرس جھلس گئے

حیدرآباد _  حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ کے صنعتی علاقہ کی ایک کمیکل فیکٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔آج صبح پیش آئے اس واقعہ میں تین ورکرس جھلس گئے جن کی شناخت ہری پرساد،ارجن،منیش کے طورپر کی گئی ہے۔چار ری ایکٹرس کے بھاری آوازوں کے ساتھ پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔بتایاجاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد وجئے نامی ورکر لاپتہ ہوگیا ہے۔کمیکل ڈرم اس واقعہ کے نتیجہ میں پھٹ پڑا۔اس واقعہ کے مقام پر مزید سات ری ایکٹرس ہیں جن میں آگ لگ گئی۔آگ پر قابو پانے کے لئے چار فائر انجنس اور چھ ٹینکرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔جھلسنے والے افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔