آندھراپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ _ تین علماء اکرام جاں بحق

کرنول _ آندھراپردیش میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں تین علماء کرام جاں بحق ہوگئے۔جن میں مولانا اشرف علی فیضی ،مولانا محمد لائق علی ارکان کمیٹی  گلبرگہ کے علاوہ مولانا قاسم علی کرنول شامل ہیں جبکہ اس حادثہ میں ایک اور  مولانا حمید اللہ سابق استاذ دارالعلوم دیوبند شدید زخمی ہوگئے ۔ یی حادثہ کرنول ضلع کے گتی ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ان علماء اکرام کی بولیرو گاڑی کو ایک ٹرک نے ٹکر دے دی۔حادثہ اتنابھیانک تھا کہ ٹرک اور بلیرو کار الٹ کر تباہ ہوگئے ۔یہ حادثہ پیر کی صبح تین بجے پیش آیا۔چاروں علماء  بذریعہ بولیرو گاڑی میں کرنول سے گلبرگہ واپس ہورہے تھے