جرائم و حادثات

محبوب نگر ضلع میں آر ٹی سی بس کو حادثہ _ 7 افراد زخمی

محبوب نگر _ تلنگانہ آر ٹی سی کی بس محبوب نگر ضلع میں روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔اس حادثہ میں 7 افراد بشمول بشمول ڈرائیور زخمی ہوگئے۔جن میں چار افراد شدید زخمی ہیں باقی تین افراد کو معمولی زخم آئے۔یہ حادثہ منگل کی صبح محبوب نگر ضلع کے اونڈلا ویلی گاوں کے قریب پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کے کاچی گوڑہ بس ڈپو کی بس کرنول سے حیدرآباد آرہی تھی کہ اونڈلا ویلی گاوں کے قریب ڈرائیور بس کا توازن کھودیا جس کے نتیجے میں بس ڈیوئیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔بس میں 32 افراد سوار تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button