جرائم و حادثات

کاماریڈی میں خوفناک سڑک حادثہ _ ایک مسلم نوجوان جاں بحق _ دیگر تین زخمی

  1. ایم اے ماجد کی  رپورٹ

 

کاماریڈی میں پیر کی آدھی رات کو پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک  نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جبکہ اس حادثہ میں مزید تین  نوجوان زخمی ہیں یہ حادثہ کاماریڈی کے دیون پلی میں پرانے کلکٹر آفس کے قریب پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ ٹھیری ہوئی لاری سے ایک تیز رفتار کار ٹکرا گئی کار میں سوار چار افراد میں ایک کی  موت ہوگئی ۔دیگر تین زخمی ہیں ان تمام کا تعلق کاماریڈی سے بتایا گیا ہے مرنے والے کی شناخت 18 سالہ اشفاق کے حیثیت سے ہوئی ہے بتایا جاتا ہے کہ اشفاق،  کاماریڈی کی  مشہور بیکری کے چھوٹے بھائی محمد لطیف کے فرزند تھے جو حادثہ کے مقام پر ہی فوت ہوگیے۔جبکہ صفیان اور دیگر دو نوجوانوں کو حیدرآباد کے ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ۔صفیان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثہ میں کار کے سامنے کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button