جرائم و حادثات

ممبئی میں زیر تعمیر فلائی اوور گرنے سے 14 افراد زخمی

ممبی_ ممبئی کے بی کے سی علاقے میں زیر تعمیر فلائی اوور جمعہ کی علی الصبح گرنے سے 14 افراد زخمی ہوئے۔  یہ واقعہ صبح 4:40 بجے کے قریب باندرا کرلا کمپلیکس میں پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر وی این ڈیسائی اسپتال لے جایا گیا اور اس وقت وہ تمام مستحکم ہیں۔ جیسا کہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ڈیزاسٹر کنٹرول سیل نے کہا ہے کہ مزید ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ، منجوناتھ سنگے نے تصدیق کی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور تمام لاپتہ افراد کو برآمد کرلیا گیا ہے۔  پولیس اہلکاروں اور فائر ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button