جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں خوفناک سڑک حادثہ _ 4 کانسٹیبل ہلاک

وجے واڑہ _ آندھراپردیش میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں اے آر کے 4 کانسٹیبل ہلاک ہوگئے۔یہ  حادثہ سریکاکلم ضلع کے پالاسا منڈل سمادیوی قومی شاہراہ پر پیش آیا ۔اس حادثہ میں ۔ دیگر کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اے آر کانسٹیبلس بیلیرو گاڑی میں  بھائیرسارنگ پورم میں ایک جوان  کی نعش اس کے گھر والوں کے حوالے کرنے کے بعد۔ واپس ہورہے تھے کہ  سڑک عبور کرتے ہوئے ان کی بولیرو گاڑی ایک لاری سے ٹکرا گئی ۔ اس واقعہ میں چار کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے میں پولیس کی گاڑی تباہ ہوگئی ۔ اطلاع ملنے پر اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں مرنے والوں کی شناخت اے آر کے اے ایس آئی کرشنوڈو، ، بابوراؤ (ہیڈ کانسٹیبل) ،انتھونی (ایچ سی) ، پی۔ جناردھن راؤ (ڈرائیور) ہوئی ہے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button