جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں بس الٹ جانے سے 5 افراد کی موت

وجے واڑہ _ 13 جون ( اردولیکس) آندھراپردیش کے الوری سیتاراماراجو ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں  اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے ایڑوگورالہ پلی دیہات کے قریب اُس وقت پیش آیاجب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ بس الٹ گئی

۔اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔حادثہ اتنا شدید تھاکہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو کی موت بھدراچلم کے سرکاری ہاسپٹل میں علاج کے دوران ہوگئی۔مہلوکین میں دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔مزید تین افراد بھدراچلم کے سرکاری اسپتال میں زیرعلاج ہیں

۔یہ بس اوڈیشہ کے چناپلی سے اے پی کے وجئے واڑہ کی سمت جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت 24سالہ دلاپتی،5سالہ جیتا ہریجن،2سالہ سونینا ہریجن کے طورپر کی گئی ہے۔مزید دو کی شناخت ہنوز نہیں ہوپائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button