تلنگانہ

ٹی آر ایس رکن کونسل کویتا کورونا وائرس سے متاثر

حیدرآباد _ 12 ستمبر ( اردولیکس) ٹی آر ایس رکن کونسل کویتا کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں۔ اس بات کی اطلاع کویتا نے خود ٹویٹر پر دی ۔ انہوں نے بتایا کہ دو تین دن سے ان میں کورونا وائرس کے علامات دیکھے جا رہے تھے جس پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا۔جس میں رپورٹ مثبت برآمد ہوئی۔جس کے بعد وہ گھر پر چند دنوں تک آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے کویتا نے مشورہ دیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان سے ملاقات کرنے والے بھی کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button