جرائم و حادثات

ٹرک کے نہر میں گرنے سے 7 مزدور ہلاک _ کرناٹک کے بیلگام میں حادثہ

بنگلور _ 26 جون ( اردولیکس) کرناٹک میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ مزدوروں کو لے جانے والا ٹرک غلطی سے نہر میں گر پڑا یہ واقعہ اتوار کی صبح بیلگام میں پیش آیا۔ اس واقعہ میں 7 مزدور ہلاک  اور 11 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گوکاک تعلقہ کے اکتنگیارہ ہالا گاؤں سے تعمیراتی مزدور بیلگام جارہے تھے۔ بیلگام کے کنابراگی گاؤں میں گاڑی نے کنٹرول کھو دیا اور بیلاری نہر میں گر گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ نعشوں کو بھی نکال لیا گیا ۔ بیلگام کے پولس کمشنر ایم بی بورا لنگیا نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کی۔ کرناٹک پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں سات افراد موقع پر ہی ہلاک اور 11 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حکام کے مطابق تینوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button