جنرل نیوز

کریم نگر میں مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ایک ذہین انجینئرنگ کے طالب علم کو لیب ٹاپ کا عطیہ

کریم نگر۔ 19اگست ( پریس ریلیز) شہر کریم نگر کے ہونہار طالب علم معراج احمد خان ولد محمد امجد خان کی خوشی اس وقت دوبالا ہوگئی جب صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر انجینئر محمد مظفرالدین احمد نے سیول انجینئرنگ سٹوڈنٹ معراج احمد خان کی تعلیمی جستجو اور محنت اور لگن کو دیکھتے ہوئے مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے 55 ہزار کا قیمتی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا،

 

واضح رہے کہ صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر انجینئر محمد مظفر الدین احمد اور دیگر ذمہ داران کی خصوصی دلچسپی سے ضلع کریم نگر کے طول و عرض میں تعلیم حاصل کرنے والے سینکڑوں مسلم طلبہ و طالبات کو کئی لاکھ روپیوں کے تعلیمی مٹیریل گزشتہ پندرہ سالوں میں تقسیم کئے گئے ،علاوہ ازیں covid 19 کی سنگین صورتحال کے موقع پر کریم نگر شہر کے خانگی اسکولس میں تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ اور معلمات کو خصوصی امداد بھی دی گئی ، سیکرٹری مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر شیخ ابوبکر خالد کے ہاتھوں مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے کریم نگر کے سٹوڈنٹ معراج احمد خان کو قیمتی لیپ ٹاپ مفت دیا گیا ،

 

جس پر صدر مسلم گریجویٹ ایسوسی ایشن محمد مصطفی علی انصاری ،،،صدر انجمن ترقی اردو کریم نگر سرور شاہ بیا بانی ،،،ڈائریکٹر انڈوں عرب انسٹیٹیوٹ کریمنگر محمد منہاج علی ،،،صدر تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن سید مطہر الدین،،، صدر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کریمنگر محمد فہیم الدین انصاری،،، ایڈوکیٹ محمد الطاف احمد جنرل سیکرٹری مسلم گریجویٹ اسوسیشن ،،اور سینئر جرنلسٹ بیوروچیف روزنامہ راشٹریہ سہارا محمد نثار احمد پروانہ ،،،ceo اے بی نیوز اردو کریم نگر خواجہ عالم دین نے مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر کی جانب سے طالب علم معراج احمد خان کو لیپ ٹاپ کا عطیہ دینے پر صدر مسلم ایجوکیشن سوسائٹی انجینئر محمد مظفرالدین اور سیکرٹری شیخ ابو بکر خالد کو مبارکباد پیش کی۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button