تلنگانہ میں دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم _ 7 افراد ہلاک

ناگر کرنول_  حیدرآباد-سری سلیم قومی شاہراہ پر جمعہ کی شام ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ناگر کرنول ضلع کے چنارم گیٹ کے پاس دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ڈی ایس پی نرسمہا نے بتایا کہ سری سیلم سے حیدرآباد جانے والی کار میں سوار تین افراد اور حیدرآباد سے سری سیلم جانے والی کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ، ڈی ایس پی نرسمہا نے بتایا کہ  سڑک حادثہ میں دو کاریں مکمل تباہ ہو گئیں۔ جائے وقوعہ پر نعشیں  بکھر ی پڑی تھیں گئیں۔ اور تین  نعشیں کار میں پھنس گئیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ تیز رفتار حادثے کا سبب ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو علاج کے لئے  سرکاری اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے اب تک ہلاک ہونے والوں میں سے چار کی شناخت حیدرآباد کے ومشی (جیڈیمیٹلا) ، وینکٹ (نظام پیٹ) ، نریش (پٹن چیرو) ، شیوکمار (آنند باغ)۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی اقدامات کئے ۔تاریکی کی وجہ  امدادی کاموں میں رکاوٹ پڑ گئی۔  ضلع کلکٹر ایل شرمن اور اچنپیٹا کے ایم ایل اے گوولا بالاراجو موقع پر پہنچے اور امدادی کاموں کی نگرانی کی پولیس نے دستیاب ہونے والے شناختی کارڈوں اور کار نمبروں کی بنیاد پر متوفی کے لواحقین کو آگاہ کیا۔