جرائم و حادثات

بولیرو گاڑی کنویں میں گرنے سے 7 افراد ہلاک _ شادی کی تقریب میں شرکے کے بعد واپسی کے دوران حادثہ

بھوپال _  مدھیہ پردیش کے چندواڑہ ضلع میں المناک حادثہ پیش آیا۔ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہونے کے دوران بولیرا گاڑی کنویں میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئےمرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ یہ حادثہ چندواڑہ ضلع کے موکھیڑا پولیس اسٹیشن کے کوڈاماو گاؤں میں رات کے وقت پیش آیا۔ پولیس نے جمعرات کی صبح گاڑی کو کنویں سے سات لاشوں کے ساتھ برآمد کیا۔

پولیس کے مطابق بولیرو گاڑی بھجیپانی گاؤں میں ایک شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس ہورہے تھے کہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے بچانے کے لئے بولیرو گاڑی کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں گاڑی کنویں میں گر گئی۔ سات مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور نعشوں کو باہر نکالا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button