جرائم و حادثات

شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران خوفناک سڑک حادثہ _ 8 افراد ہلاک

لکھنو _ 22 مئی ( اردولیکس) اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 8 باراتی ہلاک ہوگئے۔شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔جہاں بولیرو کار نے  اتوار کی صبح سدھارتھ نگر میں ٹھیری ہوئی  لاری سے ٹکرا گئی۔بولیرو کار میں سوار آٹھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں بولیرو کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو گورکھپور اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔  حادثے کے وقت کار میں 11 افراد سوار تھے۔

وزیر اعظم مودی اور یوپی کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر صدمے کا اظہار کیا۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کی ۔ حکام کو زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔ حادثے میں مرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button