حیدرآباد میں کمسن لڑکے کی سمپ میں گرنے سے موت

حیدرآباد _ حیدرآباد کے چندانگر پولیس اسٹیشن کے حدود کی پاپی ریڈی کالونی میں ساتھیوں کے ساتھ کھیل کے دوران ایک 7  سالہ لڑکے کی ڈرینج سمپ میں گرنے سے موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاپی ریڈی کالونی کے راجیو گروہاکلپا علاقہ کے راجو کا سات سالہ بیٹا اروند منگل کی شب سے لاپتہ تھا۔اس لڑکے کی کافی تلاش کی گئی تاہم ناکامی پر شام میں پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی گئی۔چندانگر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور اس کی تلاش شروع کردی تاہم آج صبح مکان کے قریب واقع ڈرینج کے سمپ میں اس لڑکے کی لاش کو دیکھ کر مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔بعد ازاں پولیس وہاں پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔