جرائم و حادثات

حیدرآباد کے حسین ساگر میں تیز رفتار کار گر پڑی

حیدرآباد _ حیدرآباد میں ایک کار حادثاتی طور پر حسین ساگر جھیل گر پڑی۔یہ حادثہ  شہر کے این ٹی آر پارک کے قریب واقع حسین ساگر میں پیش آیا ۔ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک سے اتر گئی اور این ٹی آر پارک کے سامنے حسین ساگر  میں گر گئی۔ اس میں سوار تین نوجوان معمولی زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ کار میں سوار نوجوانوں کو باہر نکال کر یشودھا اسپتال لے جایا گیا۔ واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کی شناخت خیرت آباد کے رہنے والے نتن، سپاٹرک اور کارتک کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کار کو چار دن پہلے خریدا  گیا تھا اور وہ خیرت آباد سے افضل گنج کی طرف ناشتہ کرنے  کے لیے جا رہی تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button