کریم نگر کے ماناکنڈور کے پاس کار درخت سے ٹکرا گئی _ جیوتی نگر کے 4 افراد ہلاک

کریم نگر _ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے ماناکنڈور میں پیش آیا۔ جمعہ کی صبح ماناکنڈور پولیس اسٹیشن کے قریب ایک تیز رفتار کار  درخت سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجہ میں چار مسافر برسر موقع ہلاک ہو گئے۔ اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو کریم نگر کے اسپتال منتقل کیا مرنے والوں میں کار ڈرائیور جلندھر، کے بالاجی سری دھر،کے سرینواس راو، اور سری راج  شامل ہیں اور ایک زخمی شخص کی حالت  تشویشناک ہے۔

مہلوکین کی شناخت کریم نگر کے جیوتی نگر سے ہوئی ہے۔ یہ تمام کھمم ضلع کے کلور میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ   یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے حادثہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔