تلنگانہ

منی پور میں پیش آئے شرمناک واقعہ کے خلاف تلنگانہ کے کھمم میں کل جماعتیں قائدین کی احتجاجی ریلی

منی پور میں پیش آئے شرم ناک واقعہ کے خلاف تلنگانہ کے کھمم میں کل جماعتیں قائدین کی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اتوار کو کھمم کے اردو گھر شادی خانہ کے روبرو سے منی پور میں پیش آئے شرم ناک واقعہ کے خلاف کل جماعتیں قائدین کی احتجاجی ریالی منظم کی گئی

 

ریالی کا آغاز اردو گھر شادی خانہ سے ہوا ریالی آر ٹی سی قدیم بس اسٹینڈ اور ویرا روڈ سے ہوتے ہوئے کھمم کے زڈ پی سرکل پہنچی ریالی میں منی پور میں ہوے شرم ناک واقعہ کے خلاف اپنے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منی پور کی حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اس موقع پر ریالی سے کل جماعتیں قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی پور کا شرم ناک واقعہ پوری انسانیت کو شرم ساز کرنے والاہے خواتین کے تحفظ میں مرکز کی بی جے پی حکومت ناکام ہوچکی ہے

 

منی پور کے شرم ناک واقعہ ہمارے ملک کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہمارے ملک کو شرمندۂ ہونا پڑا اور ملک کے لیے یہ ایک بدنما داغ ہے کل جماعتیں قائدین نے پرزور مطالبہ کیا کہ منی پور کے چیف منسٹر اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی فوری استعفیٰ دے ریالی میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button