جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خوفناک سڑک حادثہ _ ٹکر دینے کے بعد ٹپر لاری کافی دور تک نعش کو گھیسٹ کر لے گئی

حیدرآباد _ 9 جنوری ( اردو لیکس) حیدرآباد کی کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک سافٹ ویر انجینئر ہلاک ہوگیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ جس ٹپر لاری نے یہ حادثہ دیا اس ٹپر لاری نے نعش کو 20 میٹر دوری تک گھیسٹ کر لے گئی۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی رات اُس وقت پیش آیا جب بائیک پر جانے والے جگن موہن ریڈی نامی سافٹ ویرانجینئر کو بس اسٹاپ روڈ کے قریب ٹپر لاری نے ٹکر دے دی۔حادثہ کے نتیجہ میں یہ شخص بائیک سے گرپڑااور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا بائیک فٹ پاتھ پر گر پڑی اور ٹپر نعش کو گھیسٹ کر چلی گئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور حادثہ کا سبب بننے والی ٹپر کے ڈرائیور کے خلاف ایک معاملہ درج کرکے ٹپر کو ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button