جرائم و حادثات

حیدرآباد میں چلتی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد _ حیدرآباد کے علاقے سکندرآباد میں مدر تھریسا کے مجسمے کے پاس ایک چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے گاڑی روک دی۔ چند ہی لمحوں میں گاڑی میں موجود سبھی باہر نکل گئے۔ فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ انجن میں فنی خرابی کے باعث لگی۔ حادثے کے باعث علاقے میں شدید ٹریفک جام ہوگئی ۔تاہم بڑا حادثہ ٹل گیا۔گزشتہ روز بھی سکندرآباد کے ایک فلائی اوور پر کار کو آگ لگ گئی تھی جس میں کار مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی تھی آج پیش آئے واقعہ میں بھی کار جل کر خاکستر ہوگئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button