ممبئی کی 60 منزلہ عمارت کی ایک منزل میں بھیانک آگ _ ویڈیو دیکھیں

ممبئی _ جنوبی ممبئی کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آج صبح بھیانک آگ لگ گئی۔ آگ لال باغ کے علاقے میں ایک عمارت کی 19 ویں منزل پر لگی۔ یہ عمارت وائن اویگنا پارک سوسائٹی میں واقع ہے۔ 19 ویں منزل پر لگنے والی آگ کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے۔ آگ  سے بچنے کے دوران ایک شخص عمارت سے گر پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ حادثہ میں مالی نقصان کی تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔