حیدرآباد میں گیاس سلنڈر پھٹنے سے 11 افراد جھلس گئے

حیدرآباد _ حیدرآباد کے نانک رام گوڑہ میں گیاس سلنڈر پھٹنے سے 11  افراد جھلس گئے۔یہ حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔گیاس سلنڈر بھاری آواز کے ساتھ پھٹ پڑا جس سے مکان کی چھت کا ایک حصہ گر پڑا ۔اس واقعہ کے بعد اطراف کے علاقہ میں سنسنی مچ گئی۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے یہ تمام مزدور پیشہ افراد بتائے گئے ہیں