کورٹلہ ٹاون میں نالہ سے ایک شخص کی نعش برآمد

کورٹلہ _ کورٹلہ ٹاون میں تین دن قبل لاپتہ ہونے والے ایک معمر شخص کی نعش نالہ میں برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق تین دن قبل 75 سالہ راجا ملیا اچانک لاپتہ ہوگیا تھا اس کے گھر والوں نے کافی تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔آج راجا ملیا کی نعش رویندر روڈ کے نالہ میں برآمد ہوئی۔سمجھا جاتا ہے کہ تین دن قبل کورٹلہ میں ہوئی شدید بارش کے دوران راجیا پانی میں بہہ گیا تھا تاہم پولیس اس کی موت کی تحقیقات کررہی ہے معلوم ہوا ہے کہ راجیا کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا