جرائم و حادثات

ڈیولپمنٹ کے نام‌پر کنسٹرکشن کمپنی کا دھوکہ۔‌حیدرآباد‌میں دو ملزمین گرفتار

حیدرآباد:  سنٹرل کرائم اسٹیشن ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ نے دھوکہ دہی کے معاملہ میں دو افراد کو گرفتارکرلیا۔ ملزمین کی شناخت 61 سالہ خواجہ مجیب الدین اور26 سالہ محمد جازم مجیب الدین ساکن ٹولی چوکی کے طورپرکی گئی ہے۔ ان دونوں کے خلاف تلنگانہ پروٹیکشن آف ڈپازٹ آف فینانشیل اسٹابلشمنٹ ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔ ان دونوں نے کرسٹل کنسٹرکشن کے نام سے سال 2016 میں کمپنی قائم کی اورٹولی چوکی علاقہ کے رہنے والے افراد سے ڈیولپمنٹ کے نام سے پچاس فیصد حصلہ دینے کا وعدہ کرکے اپارٹمنٹ بنانے کا وعدہ کیا۔ ملزمین نے ان افراد کے پاس سے جو بیرون ممالک میں برسرروزگارہیں نے 20 لاکھ روپئے ڈپازٹ کے طورپرجمع کروائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button